ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

کارکن کی ہلاکت کے بعد کپتان نے فوری طور پر کیا فیصلہ کیا؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 8  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے فیصل آباد واقعے کے خلاف کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ ظلم کی سیاست کی لیکن جب تک  دم ہے ملک کو ظالموں سے آزاد کرانے کی کوشش کروں گا۔

فیصل آباد کے ڈی ٹائپ چوک پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ فیصل آباد کے عوام نے اپنا شہر بند کرکے جو قربانی دی اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں لیکن نوازشریف نے ایک بار پھر پولیس اور گلو بٹوں  کے ساتھ مل کر عوام پر ظلم کیا، ہمارے کارکنوں کو قتل کیا جس پر کارکنان کو یقین دلاتا ہوں کہ فیصل آباد میں جاں بحق ہونےوالے حق نواز سمیت تمام شہیدوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  شریف برادران نے لاہور میں بھی قتل کیے مگر انصاف نہیں ملا لیکن ہم اپنے کارکنان کے قتل پر انصاف لے کر رہیں گے۔

عمران خان نےکہا کہ کارکن کے قتل پر کل ملک بھر میں یوم سوگ منائیں گے، نوازشریف نے ہمیشہ ظلم کی سیاست کی ہے لیکن وہ کچھ بھی کرلیں ہم انصاف لے کر رہیں گے اور جب تک مجھ میں دم ہے ملک کو ظالموں سے آزاد کرانے کی پوری کوشش کروں گا ہم ظلم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ ان  کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور ضرور جاؤں گا۔

واضح رہے کہ آج عمران خان کے ’’پلان سی‘‘ کے تحت پہلے مرحلے میں تحریک انصاف نے فیصل آباد میں احتجاج کیا جس میں (ن) لیگ کے کارکنان سے تصادم کے باعث دن بھر شہر کے حالات کشیدہ رہے جبکہ اس دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تحریک انصاف کا ایک کارکن ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…