ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

فیصل آباد کے واقعات عمران خان کے مرو یا مارو کے بیانات کی عکاسی کرتے ہیں ، پرویز رشید

datetime 8  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہ عمران خان پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کے موجد اور جھوٹ بولنے کے چیمپئن بن گئے ہیں جب کہ فیصل آباد کے واقعات عمران خان کی جانب سے مرو یا مارو کے بیانات کی عکاسی کرتا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں کے اتحاد کی وجہ سے تحریک انصاف اپنے مقاصد حاصل نہ کرسکی اور ان کے ابتدائی 2 منصوبے ناکام ہوگئے۔ جمہوریت کے خلاف عمران خان کے پلان سی کے پہلے مرحلے میں فیصل آباد میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا لیکن فیصل آباد کے شہریوں نے اس سے بھی انکار کردیا۔ اس موقع پر عمران خان کے ڈنڈا برداروں نے اسکولوں میں گھس کر تعلیمی اداروں کے ساتھ ٹریفک اور کاروبار بند کرانے کی کوشش کی جس کے لئے فیصل آباد کی سڑکوں پر ریڈ زون کے مناظر دہرائے گئے۔پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر فیصل آباد میں پہیہ جام نہیں بلکہ جلاؤ گھیراؤ ہوا اور ایک قیمتی جان ضائع ہوئی، واقعے میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی لیکن تحریک انصاف کا انصاف ہے کہ ایک شخص اپنی زندگی سے محروم ہوگیا اور وہ اس کے قاتل کو گرفتار کرنے کے بجائے سیاسی فوائد کے حصول میں مصروف ہیں، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کرنے والے اپنے گھر پر سکون سے رہیں گے تو اس کے لئے میں عمران خان سے کہتا ہوں کہ وہ اس آگ کو اتنا نہ بھڑکائیں کیوں کہ اس سے ان کا اپنا ہی دامن لپیٹ میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جن عدالتوں کو نہیں مانتے ان سے ہی انہیں انصاف مل رہا ہے، عمران خان تحریک انصاف کو تحریک انتقام اورتحریک فتنہ و فساد نہ بنائیں اور انصاف لینے کے لئے قانون کے دائرے میں رہیں، عمران خان کی وجہ سے ملک کی جمہوریت اور معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے وہ خود ہی نہیں بچ سکتے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…