ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

داعش کے نمائندے سمیت 2 دیگر غیر ملکیوں کی پاکستان میں موجودگی کا انکشاف

datetime 8  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی۔۔۔۔ انٹیلی جنس اداروں نے داعش کے امیر کے نمائندے سمیت 2 دیگر غیر ملکیوں کی پاکستان میں موجودگی اور کالعدم تنظیموں کو ساتھ ملاکر سرگرمیاں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق سیکیورٹی سے متعلق اداروں، پنجاب حکومت اور سینئر پولیس حکام کو ا گاہ کیا گیا ہے کہ داعش کے امیر ابوبکر البغدادی نے مڈل ایسٹ سے تعلق رکھنے والے زبیرالکویتی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں اور ان سے وابستہ عناصر کو ساتھ ملائے اور انھیں ہرطرح کی مالی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے۔رپورٹ کے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ داعش کے امیر کی جانب سے ذمے داریاں ملنے کے بعد زبیرالکویتی 2 مزید غیر ملکیوں کیساتھ پاکستان پہنچ چکا ہے اور انہیں جنداللہ سے وابستہ عناصر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ داعش سے تعلق رکھنے والے مذکورہ عناصر لاہور، ملتان اور رحیم یار خان کے درمیان کسی جگہ پر مصروف ہیں اور اپنی مصروفیات ختم ہونے کے بعد کراچی روانہ ہوجائیں گے۔جنداللہ سمیت پنجابی دہشت گرد گروپوں سے وابستہ عناصر نے ابوبکر البغدادی کے پیغام کو پھیلانے کیلیے پمفلٹ اور کتابچہ چھپوایا ہے اور یہی عناصر ملک کے مختلف حصوں میں وال چاکنگ میں مصروف ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے ملنے والی کتاب انہی سرگرمیوں کا حصہ ہوسکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہروں اور صوبوں کو ملانے والے داخلی وخارجی راستوں سمیت کالعدم تنظیموں کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ داعش کی کسی بھی سرگرمی کو روکا جاسکے۔ ان اطلاعات کی روشنی میں راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے پولیس حکام سے کہا گیا ہے کہ داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ ایڈیشنل ا ئی جی راولپنڈی اخترعمرحیات لالیکا نے بھی سی پی او راولپنڈی کو ہدایات پر سختی سے عملدرا مد کی ہدایت کی ہے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…