ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

لندن میں مولانا فضل الرحمان پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی حملے کی کوشش

datetime 8  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے حملے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ان کی جے یو آئی (ف) کے کارکنوں سے ہاتھا پائی ہو گئی۔ مولانا فضل الرحمان لندن میں ساؤتھ ہال کی مسجد ابوبکر میں مولانا خالد محمود سومرو کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ’گوڈیزل گو‘ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے، کچھ کارکن مولانا فضل الرحمان پر حملے کے لئے آگے بڑھے تو جے یو آئی (ف) کے کارکنوں سے ہاتھا پائی ہو گئی اور کارکن اپنے قائد کو بحفاظت نکال کر لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف لندن کا کہنا ہے کہ ہم صرف احتجاج کرنے کے لئے گئے تھے، ہمارے کارکنوں نے کوئی حملہ نہیں کیا بلکہ جے یو آئی (ف) کے افراد نے ہمارے کارکنوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کیا، ان کے خلاف مقدمہ درج کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جب وزیراعظم نواز شریف لندن کے دورے پر آئے تھے تو اس وقت بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگائے تھے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…