ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

عمران کا پلان سی شروع، فیصل آبادمیں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز کے کارکنان آمنے سامنے

datetime 8  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد۔۔۔۔۔ عام انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اآئی) کی جانب سے پیر کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے الائیڈ چوک، ناولٹی چوک اور ملت روڈ کو بند کرنے کی کوشش کی ہے۔الائیڈ چوک پر سڑکوں پر ٹائروں کو آگ لگائی گئی اور پی ٹی آئی کی چند خواتین موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔ناولٹی چوک اور ملت روڈ پر بھی ٹریفک کو روکنے کی کوشش کی گئی۔فیصل آباد کے تین مئتلف مقامات پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز کے کارکنان میں تصادم ہوا ہے جبکہ پولیس دونوں کارکنان کو دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔دونوں جماعتوں کے کارکنان ایک دوسرے پر پتھر پھینک رہے ہیں۔ایک دکاندار کا کہنا تھا ’مجھے اس احتجاج اور سیاسی جماعتوں سے کیا غرض میں نے تو اپنے خاندان والوں کے لیے کھانا لے کر جانا ہوتا ہے۔‘نامہ نگار کے مطابق ایک جگہ پر مسلم لیگ نواز کا کارکنان پی ٹی آئی کی کارکنان کو دھکے دیتے ہوئے نظر آئے۔ تاہم فیصل آباد میں کاروبار کھلے ہوئے ہیں۔انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے ملت روڈ پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ تاہم پولیس صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔فیصل آباد میں واقع گھنٹہ گھر کے آس پاس پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز دونوں نے اپنے اپنے موقف کے حق میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے ہیں۔انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔عام انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے عمران خان نے چند روز قبل اسلام آباد میں ریڈ زون میں واقع ڈی چوک پر جاری دھرنے میں ’پلان سی‘ کا اعلان کیا تھا۔
اس پلان کے تحت ملک کے مختلف شہروں کو بند کرایا جائے گا۔ اس پلان کا آغاز فیصل آباد سے کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کاروبار زبردستی بند نہیں کرائے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ سب ٹھیک چل رہا ہے تو وہ کاروبار بند نہ کریں۔
دوسری جانب پلان سی کے آغاز پر پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے تحریک انصاف کی احتجاج کی کال مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر ٹرانسپورٹ لانے کا اعلان کیا ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نمائندوں نے کہا کہ وہ مسافروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…