جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

چاراراکین پارلیمنٹ ’’رنگین محفل ‘‘ سے پکڑے گئے، ہوا کیا؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 5  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں  4 ارکان پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

گزشتہ رات پولیس کو اطلاع ملی کہ اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین کے ایک گھر میں نجی محفل کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کچھ اراکین پارلیمنٹ بھی شریک ہیں جس پر پٹرولنگ آفیسر اے ایس آئی سہیل نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ارکان پارلیمنٹ میں غصے میں آگئے اور اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ مل کر پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانا بنایا اور انہیں وہاں سے جانے پر مجبور کردیا جب کہ ارکان پارلیمنٹ نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں اور کہا کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی کہ ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، ہم قانون بناتے ہیں اور تم ہمیں قانون سکھا رہے ہو۔

اے ایس آئی سہیل کی مدعیت میں ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارسرکار میں مداخلت، پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑنے، تشدد، دھمکیوں اور غیر قانونی فعل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جن اراکین قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں  رضا حیات ہراج اور نجف عباس سیال جب کہسنجے پروانی کے ناموں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دوسری جانب رضا حیات ہراج کا کہنا ہے کہ میں نے تو شراب کو ہاتھ تک نہیں لگایا اور پولیس جھوٹا مقدمہ درج کر کے اسے سیاسی رنگ دینا چاہتی ہے جب کہ سنجے پروانی کا موقف ہے کہ مجھے نہ تو واقعے کا علم ہے اور نہ ہی میں وہاں موجود تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…