جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

قانو ن بنانے والوں نے قانو ن ہا تھ میں لے لیا کیسے جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 5  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت میں 4 ارکان پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔ گزشتہ رات پولیس کو اطلاع ملی کہ اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین کے ایک گھر میں نجی محفل کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کچھ اراکین پارلیمنٹ بھی شریک ہیں جس پر پٹرولنگ آفیسر اے ایس آئی سہیل نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ارکان پارلیمنٹ میں غصے میں آگئے اور اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ مل کر پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانا بنایا اور انہیں وہاں سے جانے پر مجبور کردیا جب کہ ارکان پارلیمنٹ نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں اور کہا کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی کہ ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، ہم قانون بناتے ہیں اور تم ہمیں قانون سکھا رہے ہو۔
اے ایس آئی سہیل کی مدعیت میں ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارسرکار میں مداخلت، پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑنے، تشدد، دھمکیوں اور غیر قانونی فعل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جن اراکین قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں رضا حیات ہراج اور نجف عباس سیال جب کہسنجے پروانی کے ناموں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
دوسری جانب رضا حیات ہراج کا کہنا ہے کہ میں نے تو شراب کو ہاتھ تک نہیں لگایا اور پولیس جھوٹا مقدمہ درج کر کے اسے سیاسی رنگ دینا چاہتی ہے جب کہ سنجے پروانی کا موقف ہے کہ مجھے نہ تو واقعے کا علم ہے اور نہ ہی میں وہاں موجود تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…