جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کو کم اجرت ملتی ہے،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن

datetime 5  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کو کم اجرت ملتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2013 میں پاکستان ایشیا اور پیسیفک کے ممالک میں سرِفہرست تھا جہاں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم اجرت ملتی ہے۔رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں 38.5 فیصد کم اجرت ملتی ہے۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی تازہ رپورٹ میں پاکستان کا نام اْن ملکوں میں آیا ہے جہاں مزدروں کی اْجرت میں اضافہ انتہائی سْست روی کا شکار ہے حالانکہ مجموعی طور پر ایشیائی خطے کو اْجرت میں اضافوں کے اعتبار سے سرِ فہرست قرار دیا گیا ہے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال عالمی سطح پر مزدوروں کی اْجرت کی شرح میں دو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن اس سلسلے میں ایشیا پیسیفِک سرِفہرست رہا جہاں اضافے کی اوسط شرح چھ فیصد رہی۔تنظیم کے مطابق اس اضافے کی بنیادی وجہ چین میں اْجرت کی شرح کا انتہائی تیزی سے اضافہ ہے۔ البتہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اضافے کے باوجود ایشیائی ممالک کی بڑی آبادی غربت سے چھٹکارا نہیں پا سکی۔جنوبی ایشیا میں بھارت میں اْجرت بڑھی ہے، لیکن کم ترین اْجرت والے ملکوں میں کمبوڈیا، پاکستان اور نیپال شامل ہیں۔تنظیم کی تازہ رپورٹ کے مطابق سنہ 2013 میں پاکستان میں ماہانہ اوسط مزدوری 119 ڈالر یا 12118 روپے رہی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2011 میں ماہانہ اوسط مزدوری 9715 روپے تھی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…