جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت فوری طور پر تحریک انصاف سے بات کرے،رحمان ملک

datetime 5  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام ا باد۔۔۔۔۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کے نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہے اور امید ہے نئے چیف الیکشن کمشنر ادارے میں موجود خامیاں دور کریں گے۔اسلام ا باد یں لاپتا افراد کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بتایا کہ عمران خان حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں اگر ایسا ہے تو حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر تحریک انصاف سے بات کرے، پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت کی حامی ہے۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اعتراف کیا کہ ہے کہ 9.3 ملین بیلٹ پیپرز باہر سے پرنٹ کرائے گئے لیکن اس کا کوئی جواز نہیں تھا تاہم اسے اس کا جواب دینا ہوگا اور نئے چیف الیکشن کمشنر کو اسے دیکھنا ہوگا، نئے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں ان کی ایمانداری پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا اور امید ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی خامیوں کو دور کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…