پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے کیمپ پر حملہ،اعلی فوجی افسر سمیت 7 ہلاک

datetime 5  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر۔۔۔۔۔مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے کیمپ پرمقبوضہ جموں کشمیر میں مزاحمت کاروں کے حملے کے نتیجے میں اعلی فوجی افسر سمیت 7 فوجی اور 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں مزاحمت کاروں نے اچانک فوجی کیمپ پر حملہ کردیا جس کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 7 فوجی اور 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 مزاحمت کار بھی مارے گئے۔فوجی حکام نے مزاحمت کاروں کے تازہ حملے میں اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت کار ا?رمی کیمپ کے باہر کھڑے 4 اہلکاروں کو ہلاک کرتے ہوئے کیمپ میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جب کہ فائرنگ سے لیفٹیننٹ کرنل سنکپ کمار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فوجی ترجمان این جوشی کا کہنا ہے کہ ایک مزاحمت کی اطلاع پر ضلع براہمولہ کو گھیرے میں لے کر سرچ ا?پریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ فوجی کیمپ پر حملہ کرنے والے 3 مزاحمت کاروں کو جوابی کارروائی میں مارا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 25 نومبر سے شروع ہونے والے نام نہاد انتخابات کے لئے بھارت کی جانب سے وادی میں ہزاروں فوجی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جب کہ 27 نومبر کو بھی قابض بھارتی فوج کے کیمپ پر ایک حملے کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…