ممبئی۔۔۔۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو ایک نوجوان کی جانب سے مبینہ طور پر بھتے کی دھمکیاں دی گئیں اور رقم فراہم نہ کرنے کی صورت میں بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ نوجوان پراوین کمار پرادھان کی جانب سے مبینہ طور پر بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو بھتے کی دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ اگر بھتے کی رقم مطلوبہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہ کی گئی تو ان کے بچوں کو قتل کر دیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق پراوین کمار نے مادھوری کو 4 دھمکی آمیز میسجز بھیجے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ دھمکیاں موبائل پر میسج کے ذریعے دی گئیں یا پھر واٹس ایپ کے ذریعے۔ نوجوان نے میسیج میں اپنا تعلق بھارت کے بدنام زمانہ چھوٹا راجن گینگ سے بتایا۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز میسجز بھیجنے والا نوجوان ایک ریستوران میں ویٹر ہے اور اسے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ کو بھتے کی دھمکیاں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































