جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ترکی کی ایک عدالت کا خاتون کو نیا چہرہ فراہم کرنے کا حکم

datetime 5  دسمبر‬‮  2014 |

انقرہ۔۔۔۔ترکی کی ایک عدالت نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ گھریلو تشدد سے متاثرہ ایک خاتون کو نئی شناخت اختیار کرنے کے لیے رقم مہیا کرے۔عدالت کے مطابق اس رقم میں متاثرہ خاتون کی پلاسٹک سرجری پر خرچ آنے والے اخراجات بھی شامل کیے جائیں۔روزنامہ ’صباح‘ کی ویب سائٹ کے مطابق ترکی کے مغربی شہر ازمیر کی ایک عدالت نے اپنے تاریخی فیصلے میں کہا کہ 20 سالہ خاتون کو اس کے سابق بوائے فرینڈ کی جانب سے کی جانے والی بدسلوکی سے بچنے کے لیے نئی شاخت بھی مہیا کی جائے۔ویب سائٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کو پہلے ہی ’مسلسل تشدد، دھمکیوں اور دباؤ کے شکار ہونے کے بعد اس کے بوائے فرینڈ کے خلاف حکمِ امتناہی دیا گیا تھا،‘ تاہم اس کے خلاف تشدد جاری رہا۔
خیال رہے کہ ترکی میں سنہ 2012 میں ایک قانون منظور کیا گیا تھا جس کا مقصد خواتین کے خلاف تشدد کو روکنا تھا۔اس قانون کے تحت ججوں کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ کسی بھی شخص کی زندگی کو لاحق خطرات سے بچانے کے لیے اس کی شناخت کو مکمل طور پر بدلنے کے احکامات جاری کر سکتے ہیں۔تاہم ترک پریس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ عدالت کے حکم میں پلاسٹک سرجری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔روزنامہ ’حریت‘ نے متاثرہ خاتون کے وکیل سے حوالے سے بتایا کہ ملک میں مردوں کی جانب سے عورتوں پر کیے جانے والے مظالم کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، تاہم ایسا نہیں ہو رہا۔
متاثرہ خاتون کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ عدالتی فیصلے سے خوش ہیں تاہم وہ اس بات پر پریشان ہیں کہ انھیں اپنی جسمانی شاخت بدلنا پڑے گی۔عدالتی فیصلے کے بعد متاثرہ خاتون کو نیا پتہ فراہم کرنے کے علاوہ ان کی یونیورسٹی، جہاں وہ زیرِ تعلیم تھیں، بھی بدلی جائے گی اور اس کے تمام اخراجات ریاست برداشت کرے گی۔ترکی میں خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین کے خلاف تشدد میں اضافہ جاری ہے۔ترکی میں آزاد نیوز ایجنسی ’بیانیٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2013 میں مردوں نے دو سو سے زائد خواتین کو قتل کیا۔ان میں سے 66 فیصد سے زائد خواتین کو ان کے شوہروں یا سابق شوہروں نے ہلاک کیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…