اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی کانگریس نے پاکستان کی فوجی امداد میں مزید ایک برس کی توسیع کر دی

datetime 5  دسمبر‬‮  2014 |

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی کانگریس نے پاکستان میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے دی جانے والی امداد میں مزید ایک برس کی توسیع کو اپنی حتمی بجٹ تجاویز شامل کر لیا ہے۔521 ارب ڈالر کے بجٹ میں پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مالی مدد کی معیاد تو ایک برس کے لیے بڑھا دی گئی ہے لیکن ساتھ ہی کچھ نئی شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔واشنگٹن سے بی بی سی اردو کے نامہ نگار برجیش اپادھیائے کے مطابق نئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کوالیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو دی جانے والی رقم اب ایک ارب ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ امریکی وزیرِ دفاع کو 30 کروڑ ڈالر تک کی رقم کانگریس کی شرائط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جاری کروانے کا اختیار بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
اب انھیں اس رقم کے اجرا کے لیے بھی کانگریس کی عائد کردہ شرائط کے پورے ہونے کی یقین دہانی کروانا ہوگی۔پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے رقم کے اجرا سے قبل امریکی وزیرِ دفاع کو کانگریس کو یقین دلانا ہوگا کہ پاکستان کی شمالی وزیرستان میں جاری فوجی کارروائی کے دوران حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناہ گاہیں اور شدت پسندوں کی آزادانہ نقل و حرکت ختم ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ انھیں یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ پاکستان ایسے قدم اٹھا رہا ہے کہ اس آپریشن کے بعد حقانی نیٹ ورک شمالی وزیرستان میں دوبارہ ٹھکانہ نہیں بنا پائے گا۔امریکی وزیرِ دفاع کو 30 کروڑ ڈالر تک کی رقم کانگریس کی شرائط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جاری کروانے کا اختیار بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ اب انھیں اس رقم کے اجرا کے لیے بھی کانگریس کی عائد کردہ شرائط کے پورے ہونے کی یقین دہانی کروانا ہوگی۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے رقم کے اجرا سے قبل امریکی وزیرِ دفاع کو کانگریس کو یقین دلانا ہوگا کہ پاکستان کی شمالی وزیرستان میں جاری فوجی کارروائی کے دوران حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناہ گاہیں اور شدت پسندوں کی آزادانہ نقل و حرکت ختم ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ انھیں یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ پاکستان ایسے قدم اٹھا رہا ہے کہ اس آپریشن کے بعد حقانی نیٹ ورک شمالی وزیرستان میں دوبارہ ٹھکانہ نہیں بنا پائے گا۔ان شرائط کے علاوہ کوالیشن سپورٹ فنڈ کے اجرا کے لییگذشتہ بجٹ میں لاگو کی گئی شرائط بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔ان شرائط کے تحت امریکی وزرائے خارجہ و دفاع کو امریکی کانگریس کو یہ بتانا تھا کہ پاکستان القاعدہ، تحریکِ طالبان پاکستان، حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوری کے خلاف کارروائی میں کیا مدد کر رہا ہے۔اس کے علاوہ امریکی سازوسامان کی نقل و حرکت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے کردار اور پاکستانی سرزمین سے امریکی یا افغان فوج پر ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے پاکستانی اقدامات کے بارے میں شرائط بھی بجٹ کا حصہ تھیں۔خیال رہے کہ امریکہ کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ پر ہونے والے پاکستانی اخراجات کی ادائیگی کرتا ہے۔امریکہ کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر اٹھنے والے اخراجات چار اقساط میں ادا کیے جاتے ہیں۔اس مد میں پاکستان کو آخری امداد رواں برس اکتوبر میں ملی تھی جب امریکہ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے 37 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی رقم پاکستان کو دی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…