لندن:برطانوی ممبر پارلیمنٹ اینڈریو میلر نے کہا ہے کہ فیس بک کسی بھی صارف کے موبائل فون پر براہ راست کنٹرول حاصل کرکے تصاویر اتار سکتا ہے اور ویڈیوبھی بناسکتا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت بات ہے ۔ اس کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی کی جانب سے دیا جانے والا ’ٹرم اینڈ کنڈیشن‘ والا صفحہ اس قدر پیچیدہ اور مشکل ہوتا ہے کہ لوگوں کو اسے سمجھنے کے لئے امریکہ سے قانون کی ڈگری درکار ہوتی ہے ۔ممبر پارلیمنٹ برائے سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی نے اپنی حکومت پر زور دیا کہ وہ فیس بک انتظامیہ پر زور دیں اور انہیں واضح ہدایات فراہم کرے کہ وہ یہ تمام باتیں انتہائی آسان اور قابل فہم زبان میں لوگوں کو بتائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کرے گی۔اس کا کہنا تھا کہ فیس بک کے پاس یہ قانونی اختیار موجود ہے کہ وہ صارف کے موبائل تک رسائی حاصل کر کے تصاویر اور ویڈیو بنا لے ۔اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان تمام باتوں کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ سوشل نیٹ ورک کمپنیوں کو اس بات سے روکا جائے کہ وہ صرف وہی ڈیٹا استعمال کریں گی جو کہ ضروری ہو نہ کہ وہ ڈیٹا بھی جو غیر ضروری ہے اور کمپنیاں انہیں کسی دوسرے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں۔
فیس بک آ پکے موبائل کے ساتھ کیا کیا کر سکتاہے؟ جاننے کیلئے کلک کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































