پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ماں کی اپنے ہی نومولود بچے کو ’کھانے‘ کی کوشش

datetime 4  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین میں ایک خاتون نے اپنے نومولود بچے کو کھانے کی کوشش کی تاہم ہسپتال انتظامیہ کی مداخلت پر اسے بچالیا گیا۔

ہسپتال کی ایک نرس نے 24 سالہ لی ژنگھوا کو اپنے شیر خوار بچے کو بازوؤں پر دانت گڑاتے ہوئے دیکھا جس پر اس نے الارم بجادیا اور ہسپتال انتظامیہ بچے کو ماں سے دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہوگئی۔

تاہم ماں نے بچے کو اور مزید مضبوطی سے پکڑلیا جس پر ڈاکٹروں کو بے ہوش کردینے والی ادویات کا استعمال کرنا پڑا۔

یہ واقعہ چین کے صوبے گھوانڈونگ کے شہر شینزن کے ہسپتال میں پیش آیا۔ اس خاتون پر ذہنی طور پر معذور ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ہسپتال کے ترجمان کے مطابق یہ ایک حیران کن واقعہ تھا جبکہ بچے کے ہاتھوں پر گہرے زخم آئے ہیں اور کاٹنے کے نتیجے میں اس کا خون بھی بہنے لگا۔

انہوں نے بتایا کہ خوش قسمتی سے ڈاکٹر دانتوں اور بچے کے ہاتھ درمیان کچھ داخل کرنے میں کامیاب رہے جس کے باعث نضبتاً کم چوٹیں لگیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماں کو بے ہوش کرنے والی دوا کے استعمال سے بے ہوش کیا گیا اور بچے کو محفوظ مقام پر لے جایا گیا۔

متاثرہ خاتون کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ان سے رابطہ نہیں ہورہا جبکہ حکام تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا اس بچے کو اس خاتون کے حوالے کرنا درست ہے یا پھر اسے انتظامیہ کے حوالے کیے جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…