پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے پرویز خٹک سے متعلق اہم انکشاف کردیا! کیا کپتان یہ سن کر لینگے ایکشن؟

datetime 4  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کنٹینر پر کھڑے ہوکر حکومت کے خلاف الزام تراشی کرتے تھے اور اندرون خانہ حکومت سے اپنی حکومت بچانے کے لئے اپیل بھی کرتے تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ان کے دیرینہ تعلقات تھے لیکن ایک جانب وہ حکومت اور وزرا پر سنگین الزامات لگاتے ہیں تو کچھ عرصہ قبل تک وہ پنجاب ہاؤس میں ان سے خفیہ ملاقاتیں کرکے خیبر پختونخوا حکومت کو بچانے کی اپیل کرتے تھے اوراس دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کو استعفوں کے معاملے میں سمجھائے۔  انہوں نے کہا کہ منافقت سے ملک میں انقلاب نہیں آتے اگر عمران خان چاہیں تو وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خفیہ ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی دینے کو تیار ہیں۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے سنگین الزامات لگانے کے باوجود حکومت نے پی ٹی آئی  سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے اس بارے میں وزیر اعظم نواز شریف کو بھی رپورٹ دے دی ہے اور امید ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…