پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اتنے لوگ تو فنکار بھی جمع کرلیتے ہیں جتنے عمران نیازی کے دھرنے میں ہوتے ہیں، زرداری

datetime 4  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ۔۔۔۔سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین ا صف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اگر حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف ہے تو وہ مذاکرات کریں اور ملک کو بند نہ کریں جب کہ ہمارے خطے میں پہلے ہی ا گ لگی ہوئی ہے۔گوجرانولہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ا صف زرداری کا کہنا تھا کہ ایک دم جوش میں ا جانے سے تبدیلی نہیں ا تی اس کے لئے صبر کرنا ہوتا ہے اور اگر عمران نیازی کو حکومتی پالیسیوں سے اختلاف ہے تو وہ پارلیمنٹ میں ا ئیں اور مذاکرات کریں کیوں کہ ملک بند کرنے سے عوام کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملک کی سلامتی کا باعث ہوتی ہیں، خطے میں پہلے ہی ا گ لگی ہے اور چنگاری پاکستان میں بھی ا سکتی ہے اس لئے بہتر ہوگا کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرلئے جائیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے عمران نیازی کو سمجھایا کہ قانون کو مضبوط کریں اور پارلیمان میں بیٹھ کر اپنے مسائل کا حل تلاش کریں، سڑکوں پر بیٹھ کر مسائل کا حل نہیں نکالا جاسکتا، اتنے لوگ تو فنکار بھی جمع کرلیتے ہیں جتنے اسلام ا باد دھرنے میں لوگ موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے ساتھ اور اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر چلنا ہے اور ا ج کے بچوں کو کل کا لیڈر بننے کے لئے تیار کرنا ہے جس کے لئے ضروری ہوگا کہ انہیں دھرنوں کی ترغیب دینے کے بجائے میدان عمل میں لایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…