جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے،کور کمانڈر

datetime 4  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننت جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ شہر سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کے حوالے سے منعقد بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید اختر کا کہنا تھا کہ کراچی گزشتہ 2 عشروں سے تشدد کا گڑھ بنا ہوا ہے تاہم دہشت گردی کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہے اور شہر سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے گا، شہر کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل بھی سیاسی طریقے سے ہی نکالا جا سکتا ہے.کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان بھاری نقصان برداشت کر چکا ہے اور اب تک ہمارے 60 ہزار شہری دہشت گردی کی جنگ کا شکار ہو چکے ہیں۔ کراچی کیمسائل جادو کی چھڑی سیحل نہیں ہوں گے، بہتر انٹیلی جنس اور آپس میں مضبوط رابطے سے ہم نے بہت سے دہشت گرد گروہوں کو ختم کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر مزید کام کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…