پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران اپنی ٹیم کو مینڈیٹ دیں تو نتیجہ خیز بات ہوسکتی ہے،احسن اقبال

datetime 4  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مذاکراتی ٹیم کو مینڈیٹ دیں تو نتیجہ خیز بات ہوسکتی ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف لائحہ عمل کا اعلان پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بغیر کرتے ہیں اور اپنی ہی ٹیم کے فیصلوں کو ویٹو کردیتے ہیں، اگر وہ اپنی مذاکراتی ٹیم کو مینڈیٹ دیں تو نتیجہ خیز مذاکرات ممکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی بحران حل کرسکتی ہے لیکن تحریک انصاف صرف عمران خان کا نام ہے جس میں صرف ان کی کہی ہوئی بات کو حتمی تصور کیا جاتا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور فیصل ا باد ملکی برا مدات کا 80 فیصد سے زائد پیدا کرتے ہیں اور تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے لئے ان تینوں شہروں کا چناؤ اس لئے کیا گیا کیوں پاکستان کے امپورٹر کو خوف زدہ کیا جاسکے جو کہ انتہائی خوفناک پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا بلکہ اسے اپنے پاس رکھا لیکن ہماری حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اپنے بجٹ میں رکھنے کے بجائیعوام تک منتقل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…