دبئی ۔۔۔۔دبئی میں قائم برج الخلیفہ کو دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز تو پہلے ہی حاصل تھا لیکن اب اس شہر نے ایک اور بلند عمارت کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔جی ہاں دبئی ایئرپورٹ پر دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ کا چاکلیٹ سے تیار کیا گیا نمونہ نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جو چاکلیٹ کے دیوانوں کو بے قرار کرنے کیلئے کافی ہے۔ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اس کی لمبائی44اعشاریہ2فٹ ہے اور یہ چاکلیٹ سے بنی دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہے جو اینڈریو فاروگیا نامی بیکرنے تیار کی ہے جس میں 4200کلوگرام چاکلیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔چاکلیٹ سے بنی یہ دنیا کی بلند ترین عمارت 1050گھنٹوں میں تیار ہوئی ہے جو کہ دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3پر 15روز کیلئے نمائش کی غرض سے رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ان دنوں قومی دن کا جشن منایا جارہا ہے اور اس ہی سلسلے میں کئی عالمی ریکارڈز بھی قائم کئے گئے ہیں۔