پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تاریخ کا گرم ترین سال 2014،ماہرین موسمیات

datetime 4  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں اور خاص طور پر برطانیہ میں جب سے موسم کا ریکارڈ مرتب ہونا شروع ہوا، تب سے آج تک کا گرم ترین سال ہوگا۔سنہ 2014 کے پہلے دس ماہ میں عالمی درجہ حرارت طویل عرصے سے ریکارڈ کیے جانے والے اوسط درجہ حرارت سے 0.57 سیلسئس زیادہ رہا جبکہ برطانیہ میں پہلے 11 ماہ کے دوران اوسط درجہ حرارت لمبے عرصے سے رہنے والے اوسط درجہ حرارت سے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہا۔برطانوی محکمہ موسمیات کی ایک اور تحقیق کے مطابق درجہ حرارت میں یہ اضافہ انسان کی سرگرمیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اثرات کے بغیر ممکن ہی نہیں۔یہ اعداو شمار اقوامِ متحدہ کے عالمی میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے اندازوں سے حاصل کیے گئے ہیں۔عالمی سطح پر جاری حالیہ رحجان اگر اگلے دو ماہ تک جاری رہا تو سنہ 1998، 2005 اور 2010 میں ریکارڈ ہونے والے درجہ حرارت سے تھوڑا زیادہ ہو جائے گا۔یہ اعداو شمار اقوامِ متحدہ کے عالمی میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے اندازوں سے حاصل کیے گئے ہیں ڈبلیو ایم او کیسیکریٹری جنرل مشل جوراڈ کا کہنا ہے کہ رواں برس حاصل ہونے والا ابتدائی ڈیٹا ’یکساں رہا جو ایک بدلتے ماحول کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ عارضی معلومات کے ریکارڈ کے مطابق 15 میں سے 14 گرم ترین سال 21 ویں صدی میں رونما ہوئے۔مشل جوراڈ کا مزید کہنا تھا کہ ریکارڈ توڑ گرمی کے ساتھ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے انسانوں کی زندگیوں اور ذریعہ معاش کو تباہ و برباد کیا۔ڈبلیو ایم او کیسیکریٹری جنرل کے مطابق رواں برس کے دوران جو بات خاص طور پر غیر معمولی اور باعثِ تشویش رہی وہ سطح سمندر کے متعدد حصوں کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت رہے۔انھوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے نئے اعدادو شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ عالمی سطح پر گرمی میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔ڈبلیو ایم او کی رپورٹ میں دنیا بھر کے ریکارڈ توڑ موسم کے واقعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔سنہ 2014 کے لیے عارضی ریکارڈ سنہ 2010 کے سابقہ ریکارڈ کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ ہے جو 0.56 ڈگری سینی گریڈ سے اوسطً اوپر ہے۔ماحولیاتی سائنس دانوں نے 21 ویں صدی میں آنے والے تمام 15 گرم ترین ترین سالوں میں سے ایک کی جانب اشارہ کیا ہے جس کے مطابق گذشتہ 16 سالوں کے دوران اگرچہ درجہ حرارت زیادہ نہیں بڑھے تاہم مجموعی طور پر یہ عرصہ غیر معمولی طور پر گرم رہا۔

 



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…