کراچی۔۔۔۔۔۔مصباح الحق کو دباؤ سے ا زاد رکھنے کے لئے پاکستان ورلڈکپ میں کسی نائب کپتان کا تقرر نہیں کرے گا۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے مطابق سینئر بیٹسمین میں اعتماد واپس ا گیا، وہ ٹیسٹ کی طرح ون ڈے میں بھی مثبت نتائج دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ کو خطرہ ہے کہ کسی کھلاڑی کو نائب کپتان بنانے سے کہیں ٹیم میں دوبارہ سے قیادت کیلیے رسہ کشی نہ شروع ہو جائے، اس لیے ورلڈکپ میں اس تجربے سے گریز کیا جائے گا، کراچی کے مقامی ہوٹل میں نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت میں شہریارخان نے کہا کہ میں نائب قائد کی تقرری کا قائل نہیں ہوں،ورلڈکپ میں بھی ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔البتہ اگر سلیکٹرز نے کہا تو غور ضرور کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں مصباح الحق سے اچھے نتائج کی توقع ہے اسی لیے قیادت کی ذمہ داری ان کے سپرد کی، سینئر بیٹسمین میں اعتماد ا گیا اور وہ ٹیسٹ میچز میں اچھا کھیلے، اسی کارکردگی کو جاری رکھا تو ٹیم کو فائدہ ہوگا۔40 سالہ مصباح کا متبادل کپتان کون ہو گا، اس حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ ہم وقت ا نے پر مل بیٹھ کر کوئی فیصلہ کرلیں گے، نوجوان کھلاڑیوں کو ا گے تو لایا جا رہا ہے، جیسے صہیب مقصود کو موقع ملا، یو اے ای اور افغانستان کے خلاف اے ٹیم کا کپتان بھی بنایا، یقیناً وہ مستقبل کا ایک ا پشن ہیں، مزید کئی کھلاڑی بھی موجود ہیں، مصباح اس وقت ٹیم کے سب سے فٹ کھلاڑی ہیں، ہو سکتا ہے ورلڈکپ کے بعد وہ ون ڈے سے ریٹائر ہو جائیں پھر دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔ایک سوال پر چیئرمین نے کہا کہ یونس خان کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کرنا ایک متنازع فیصلہ تھا، بیشتر عوام اور میڈیا بھی اس کیخلاف نظر ا ئے،البتہ بعض لوگوں نے حمایت بھی کی، ٹیسٹ میں ان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی تو واپسی یقینی تھی، اب یونس کو ورلڈکپ میں شرکت کا اعتماد بھی ملا لہذا امید ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔
مصباح الحق خود مختار،پاکستان ورلڈکپ میں نائب کپتان کا تقرر نہیں کرے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































