جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جنید جمشید کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج، گرفتاری کا امکان مگر ایسا کیوں ہوا؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 4  دسمبر‬‮  2014 |

کراچی: مشہور نعت خواں، مبلغ اور سابق گلوکار جنید جمشید کے خلاف ڈسٹرکٹ اور سیشن کورٹ کی ہدایت پر منگل کو توہین رسالت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ایک حالیہ ویڈیو میں جنید جمشید نے اپنے بیان کے دوران حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر نے کہا کہ سنی تحریک کے ایک رہنما کی درخواست پر رسالہ پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295-سی اور 298-اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ جنید جمشید کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا اور کسی بھی قسم کی کارروائی سے قبل سینئر افسر معاملے کی تفتیش کریں گے۔

سنی تحریک کے رہنما مبین قادری نے کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 22-اے کے تحت عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جنید جمشید نے حضرت محمد مصطفیٰﷺ اور ان کی زوجہ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ایک نجی ٹی وی پر نشر کیا گیا اور اسے متعدد سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا گیا۔

قادری نے کہا کہ میں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے درکواست نمٹاتے ہوئے ایس ایچ او رسالہ کو ہدایت کی کہ وہ کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 154 کے تحت درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے فیصلہ کریں کہ آیا ملزم سے خطا سرزد ہوئی یا نہیں اور اسی حساب سے مقدمہ درج کریں۔

ادھر جنید جمشید کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنے ان الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے عوام سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…