اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

چیف الیکشن کمشنر کون ہوگا؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 3  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام آباد: حکومت اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے 3 نام شارٹ لسٹ کرلئے ہیں جن پر غور کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے  پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی، جس میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تقرری کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران دونوں شخصیات نے جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا، جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد خان اور جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز نے نام شارٹ لسٹ کئے، ان ناموں پر اتفاق کے لئے دونوں رہنماؤں نے فاروق ستار، شاہ محمود قریشی، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ، عبدالغفورحیدری، سراج الحق اور اعجازالحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ان ناموں سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی پارلیمانی کمیٹی کو2لسٹیں نہ بھیجی جائیں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر مشاورت ہوئی ہے، تینوں نام آج اسپیکرق ومی اسمبلی کوبھیج دیئےجائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کریں گے اور سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 5 دسمبر تک یہ کام مکمل کرلیں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے والے ناموں پرچند سیاسی جماعتوں کو اعتراض تھا جس کے بعد ہم نے دیگر ناموں پر غور کیا اور ان تینوں شخصیات کے نام پیش کئے۔ کسی بھی جماعت نے ان تینوں ناموں پر کوئی اعتراض نہیں کیا اور امید ہے کہ کل شام تک الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوجائے گا۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے حتمی نام کی منظوری کے لئے 4 سینیٹرز اور 8 ارکان قومی اسمبلی پر مشتمل  12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس کی سربراہی مسلم لیگ (ن) رفیق رجوانہ کررہے ہیں۔ کمیٹی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شہریار آفریدی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو اس آئینی عہدے پر 5 دسمبر تک تقرری کی یقین دہانی کرارکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…