پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج

datetime 3  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد۔۔۔۔۔ ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی صدارتی آرڈر کے تحت تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی صدارتی آرڈرکے تحت تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عاشق بھٹی نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل کا عہدہ صرف صوبوں کے لئے ہے، آئین میں وفاق کے لئے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے کی گنجائش نہیں، آئینی ترمیم کے بغیر اسلام آباد کے لئے ایڈووکیٹ جنرل کی تعیناتی نہیں کی جاسکتی، اس لئے ا رٹیکل 140 کے تحت میاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام ا باد تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔سماعت کے دوران جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار کے وکیل یاسر چوہدری ایڈووکیٹ سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن کی کاپی سے متعلق استفسار کیا ، جس پر یاسر چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ نوٹی فکیشن ویب سائٹ پر موجود ہے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے نامکمل دستاویزات ہونے کی وجہ سے درخواست خارج کر دی۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…