پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات ان کے آبائی علاقے میں ادا کردی گئیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا۔۔۔۔آسٹریلیا میں کھیل کے دوران گیند لگنے سے ہلاک ہونے والے کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات ان کے آبائی علاقے میں ادا کردی گئیں جس میں ملک کے وزیر اعظم سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔فلپ ہیوز کی آخری رسومات آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز میں واقع ان کے آبائی قصبے میکس ویلے میں منعقد کی گئیں، جس میں آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ سمیت اعلیٰ سیاسی حکام، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک سمیت پورے ٹیسٹ اسکواڈ کے علاوہ بین الاقوامی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ وہاں موجود سوگواران نے فلپ ہیوز کو انتہائی احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی آخری رسومات کو ملک کے مختلف ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا جبکہ سڈنی ، ایڈیلیڈ، پرتھ، میلبرن اور دیگر شہروں کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں نصب بڑی اسکرینز پر اسے دکھایا گیا۔
واضح رہے کہ 25 نومبر کو آسٹریلیا میں مقامی لیگ میچ کے دوران فاسٹ بولر شین ایبٹ کا ایک باؤنسر فلپ ہیوز کو گردن پر لگا تھا، جس کے دو روز بعد ان کا انتقال ہو گیا تھا۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…