جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

میں کیا لباس پہنوں اور کیا نہیں،یہ حق کسی اور کو نہیں،گوہر خان

datetime 3  دسمبر‬‮  2014 |

ممبئی۔۔۔۔فلم اور ٹی وی کی بھارتی اداکارہ گوہر خان نے انھیں تھپڑ مارنے والے شخص کے بارے میں کہا ہے کہ اسے کس نے یہ حق دیا کہ میں کیا لباس پہنوں اور کیا نہیں۔گذشتہ اتوار کو ممبئی کے فلم سٹی سٹوڈیوز میں ایک ریئلیٹی شو ’انڈیاز را سٹار‘ کی آخری قسط کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص نے گوہر خان کو تھپڑ مار دیا تھا۔منگل کو گوہر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس شخص کو کس نے یہ حق دیا ہے کہ میں کیا پہنوں اور کیا نہیں، کس کو یہ حق ہے کہ اگر کوئی لڑکی آپ کی مرضی کے خلاف کوئی لباس پہنتی ہے تو اس کے ساتھ ایسا سلوک کرو۔‘گوہر خان کے مطابق: ’مذہب کے نام پر اپنی بیہودہ حرکتوں کو منصفانہ ٹھہرانا اور بھی جاہلیت ہے۔ اگر ایک اداکارہ ایسی ذہنیت کا شکار ہو سکتی ہے تو عام عورتیں اور لڑکیاں اس ملک میں کیسے محفوظ رہ سکتی ہیں۔‘گوہر خان نے تھپڑ کے واقعے پر اپنے مداحوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
گوہر خان گذشتہ برس بگ باس پروگرام کی فاتح رہی تھیں۔اتوار کو ممبئی میں پولیس نے فلم اور ٹی وی کی اداکارہ گوہر خان کو ایک پروگرام کے دوران تھپڑ مارنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔
پولیس نے ملزم اقبال کے خلاف چھیڑ چھاڑ کی دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا اور انھیں پیر کو بورول کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ اقبال ملک نامی ملزم کو گوہر کے لباس پر اعتراض تھا اور وہ چیخ رہا تھا کہ ’گوہر مسلمان ہو کر بھی مختصر لباس پہنتی ہیں، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔‘
مقامی پولیس حکام نے بی بی سی کو بتایا: ’گوہر کو تھپڑ مارنے سے پہلے اقبال نے انھیں چھونے کی کوشش بھی کی اور وہ شوٹنگ کے دوران مسلسل گوہر پر فقرے کس رہا تھا۔‘پولیس کے مطابق جب گوہر نے اس شخص کو ایسا کرنے سے منع کیا تو ان کے درمیان تکرار ہوئی اور اس دوران ملزم نے انھیں طمانچہ دے مارا۔
اس پر موقعے پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق پٹنہ سے ہے اور وہ ممبئی میں ویٹر کا کام کرتا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…