جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

طاہرالقادری علاج کے لیے کل صبح 6 بجے امریکا روانہ ہوں گے

datetime 2  دسمبر‬‮  2014 |

لاہور۔۔۔۔۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری علاج کے لیے کل صبح 6 بجے امریکا روانہ ہوں گے۔ ڈاکٹروں کی پانچ رکنی ٹیم نے طاہرالقادری کا ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ان کی صحت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر بیرون ملک علاج کرانے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہے اور ان کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہورہا جبکہ انہیں دل کا عارضہ بھی لاحق ہے جس کے باعث انہیں فوری طور پر بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے ڈاکٹروں کے مشورے پر امریکا سے علاج کرانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے وہ کل صبح 6 بجے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا امریکا میں اس اسپتال سے علاج ہوگا جہاں سے وہ پہلے بھی علاج کراتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھکر کے دورے کے بعد سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث ڈاکٹروں نے ان سے ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی تھی جبکہ عوامی تحریک نے اپنے قائد کی خرابی صحت کی وجہ سے پہلے سے طے شدہ جلسے بھی ملتوی کردیئے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…