جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں ، سرتاج عزیز

datetime 2  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہندوستانی حکومت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔
اسلام آباد کے پاک چائنا سینٹر میں منعقدہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی سالانہ کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ ‘ہندوستان نے مذاکرات منسوخ کیے تھے اور اب یہ اْس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عمل کا دوبارہ آغاز کرے’۔انھوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے صرف دنیا کی توجہ اس مسئلے سے ہٹانے کے لیے کشمیرکو دہشت گردی سے جوڑا۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ گزشتہ چالیس برسوں سے کشمیر کے معاملے پر دو طرفہ تعلقات ناکام ہوتے آئے ہیں، یہی وجہ تھی کہ پاکستان نے اس معاملے میں عالمی برادری کو شامل کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان سے دوستی صرف اْسی وقت ممکن ہے جب ہماری عزت نفس، وقار اور برابری پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔یاد رہے کہ ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے اگست میں کشمیری حریت رہنما شبیر شاہ سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ خارجہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات منسوخ کر دیئے تھے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…