جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بلوچستان کے مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ پر قاتلانہ حملہ ، بال بال بچے

datetime 2  دسمبر‬‮  2014 |

کوئٹہ۔۔۔۔جوائنٹ روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ بال بال بچ گئے جبکہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر موجود 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے مشیرتعلیم سردار رضا محمد بڑیچ معمول کے مطابق اپنی رہائشگاہ سے دفتر جارہے تھے کہ جوائنٹ روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم حملے میں ان کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور وہ محفوظ رہے جب کہ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر موجود 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ سخت سیکیورٹی حصار میں سردار رضا محمد کو ان کی رہائشگاہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کا تھا جب کہ دہشتگردوں نے مشیر تعلیم کے قافلے کے راستے میں پہلے ہی دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کر رکھا تھا، ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں معلوم ہوا ہے کہ مشیر تعلیم کو نشانہ بنانے کی بھرپور ریکی کی گئی تھی اور ان کے قافلے کے گزرنے کے وقت ہی دھماکا خیز مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…