اسلام آباد۔۔۔۔ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا۔اس سلسلے میں جلد ہی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے باقاعدہ رابطہ کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم کو تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے راضی کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو مذاکرت شروع کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔واضح رہے کہ 30 نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے تین بڑے شہروں میں پہیہ جام اور پھر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرنے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے کہا تھا کہ ‘ہم ایسے لوگوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتے جو غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہوں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ان سے بات کریں گے جووفادار اور محب وطن ہوں گے’۔
حکومت کا تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































