اسلام ا باد۔۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف اور قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے تیسری ملاقات کے دوران بھی کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔ وزیراعظم نوازشریف سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے ملاقات کی جبکہ اس موقع پروزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت کی گئی اور اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو ایک اور نام پیش کیا تاہم ملاقات کے دوران کسی حتمی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے 5 دسمبر سے پہلے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا معاملہ حل کرلیا جائے جب کہ اس کے لئے وزیراعظم سے کچھ نئے اور کچھ پرانے ناموں پر مشاورت ہوئی تاہم سپریم کورٹ کو 5 دسمبر سے پہلے اٹارنی جنرل کیذریعے چیف الیکشن کمشنر کے نام سےآگاہ کردیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر کل دوبارہ وزیراعظم سے بات ہوگی تاہم ابھی کسی نام کو عام نہیں کیا جائے گا کیونکہ شریف لوگ بھاگ جائیں گے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو کہا کہ عمران خان سے بات چیت کریں، اسحاق ڈار سے کہا کہ ڈائیلاگ کے ذریعے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر بات کریں تاہم کسی میں پاکستان کو بند کرنے کی طاقت نہیں، تحریک انصاف کو احتجاج کا حق ہے لیکن ملک بند نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو ہٹانے کا طریقہ کار جوڈیشل کمیشن کے پاس ہے، ممبران کو تنقید کا سامنا کرنے پر خود چلے جانا چاہیئے تھا لیکن انہیں اچھی تنخواہیں مل رہی ہیں اور وہ اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے حکومت کو کل تک ایک نام پیش کرنے کی مہلت دی ہے جب کہ عدالت نے حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے 5 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
چیف الیکشن کمشنر کا تقر ر، وزیراعظم قائدحزب اختلاف کی تیسری ملاقات بھی بے نتیجہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































