نیویارک ۔۔۔۔۔ امریکا نے کھیلوں پر جوا کھیلنے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا، لاس ویگاس کی دیکھا دیکھی دوسری ریاستیں بھی قوانین میں تبدیلی کا جائزہ لے رہی ہیں، ہر سال ملک میں اسپورٹس پر 400 بلین ڈالر کا سٹہ کھیلا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی 50 میں سے 46 ریاستوں میں جگہ جگہ کیسینو پائے جاتے ہیں جہاں پر قانونی طور پر جوا کھیلا جاتا ہے لیکن کھیلوں پر جوا کھیلنے کی اجازت صرف ایک ریاست لاس ویگاس میں ہے باقی جگہوں پر یہ کام غیرقانونی انداز میں ہوتا ہے، لوگ کھیلوں پر مختلف غیرملکی ویب سائٹس یا پھر غیرقانونی بکیز کے توسط سے جوا کھیلتے ہیں، یہ معلوم ہونے کے بعد سب کچھ خطرناک ہے وہ یہ خطرہ مول لینے سے نہیں چوکتے۔ ایک اندازے کے مطابق امریکا میں ہر سال 400 بلین ڈالرز کا جواب کھیلا جاتا ہے۔امریکا میں میچ فکسنگ بھی کوئی نہیں بلکہ یہ صدیوں پرانی چیز ہے، 1919 میں سٹے بازوں نے پوری بیس بال ورلڈ سیریز ہی فکس کردی تھی۔یہ ’بلیک سوکس‘ اسکینڈل کے نام سے مشہورہوا جب شیکاگو وائٹ سوکس کے کھلاڑیوں نے میچ ہارنے کیلیے رشوت لی تھی۔ اب لاس ویگاس کی طرح دوسری ریاستیں بھی کھیلوں پر جوئے کو قانونی دائرہ کار میں لانے پر غور کررہی ہے۔اس حوالے سے سب سے بڑا مطالبہ نیوجرسی کی جانب سے سامنے ا?رہا ہے۔ دوسری جانب امریکن فٹبال (این ایف ایل)، بیس بال (ایم ایل بی)، ہاکی (این ایچ ایل) اور نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی قانون سازوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ دیگر ریاستوں میں بھی قانونی طور پر جوئے کی اجازت دینے کی راہ ہموار کریں۔
امریکا میں کھیلوں پر جوا کھیلنے کی اجازت دینے پر غور
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عامر لیاقت نازیبا ویڈیوز وائرل کیس میں نیا موڑ
-
ماہرین نے سفید بال دوبارہ سیاہ کرنے کا طبی علاج ڈھونڈ لیا
-
وزیراعظم کا دورۂ قطر، پاکستان نے 2 مشورے دیئے ہیں: جاوید چوہدری
-
جلال پور پیر والا کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کرنے والا ڈی ایس پی ...
-
مون سون کا آخری اسپیل کب ہوگا؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا دیا
-
گیس کنکشن پہلے کسے ملیں گے؟ نیا طریقہ کار
-
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایڈز میں مبتلا ہونے کی تردید کر دی
-
کراچی میں تین خواتین کے قتل کا کیس، پولیس نے معمہ حل کر لیا
-
اسرائیل کے قطر پر حملے کے بعد روس کا رد عمل سامنے آگیا
-
مصری سرزمین پر کسی بھی حملے کے تباہ کن نتائج ہوں گے، مصر کا واشنگٹن ...
-
ایم ڈی کیٹ 2025ء کا شیڈول تبدیل، نئی تاریخ کا اعلان
-
وفاقی بیورو کریسی میںاہم تبدیلیاں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عامر لیاقت نازیبا ویڈیوز وائرل کیس میں نیا موڑ
-
ماہرین نے سفید بال دوبارہ سیاہ کرنے کا طبی علاج ڈھونڈ لیا
-
وزیراعظم کا دورۂ قطر، پاکستان نے 2 مشورے دیئے ہیں: جاوید چوہدری
-
جلال پور پیر والا کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کرنے والا ڈی ایس پی معطل
-
مون سون کا آخری اسپیل کب ہوگا؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا دیا
-
گیس کنکشن پہلے کسے ملیں گے؟ نیا طریقہ کار
-
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایڈز میں مبتلا ہونے کی تردید کر دی
-
کراچی میں تین خواتین کے قتل کا کیس، پولیس نے معمہ حل کر لیا
-
اسرائیل کے قطر پر حملے کے بعد روس کا رد عمل سامنے آگیا
-
مصری سرزمین پر کسی بھی حملے کے تباہ کن نتائج ہوں گے، مصر کا واشنگٹن کو انتباہ
-
ایم ڈی کیٹ 2025ء کا شیڈول تبدیل، نئی تاریخ کا اعلان
-
وفاقی بیورو کریسی میںاہم تبدیلیاں
-
ایک دن کے وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا
-
قطر پر حملہ، یو اے ای نے اسرائیل کو ائیر شو میں شرکت سے روک دیا