لندن۔۔۔۔آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز کے باؤنسر سے زخمی ہونے کے بعد موت واقع ہونے کے باجود آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ باؤنسر کو مزید محدود کرنے کے امکانات کم ہیں۔
آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز منگل کو سڈنی میں ایک فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کے دوران سر پر شدید چوٹ لگنے کے دو روز بعد جمعرات کو چل بسے تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے بی بی سی فائیو کے پروگرام سپورٹ ویک میں بتایا کہ باؤنسر پر پابندی کا امکان کم ہے۔
خیال رہے کہ آج کل بولروں کو ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں ایک اوور میں دو باؤنسر اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک باؤنسر پھینکنے کی اجازت ہے۔جب ڈیوڈ رچرڈسن سے پوچھا گیا کہ باؤنسر پر مزید کسی پابندی لگانے کا امکان ہے تو انھوں نے کہا کہ ’اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے لیکن میرا ابتدائی ردِ عمل یہی ہوگا کہ ایسا ہونا مشکل ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’اس سے پہلے دل پر بال لگنے سے بھی لوگ مرے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ اس پر شدید ردِ عمل ظاہر کیا جائے، بلکہ ہمیں وہی کرنا چاہیے جو ہم کر سکتے ہیں۔‘سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر گل کرسٹ نے بھی باؤنسر کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے اسے ’بال اور بیٹ کے درمیان چیلنج کا حصہ‘ قرار دیا۔انھوں نے بی بی سی فائیو کے سپورٹس ویک کو بتایا کہ کہ کرکٹ کے منتظمین کے لیے ہیلمٹ میں تبدیلی لانے کے مشورے پر غور کرنا زیادہ قابل قبول ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ’ہم پہلے چہرے، گال اور کھوپڑی کو بچانے کی بات کر رہے تھے جو اب ایک مسئلہ ہے لیکن ہم اس طریقوں کو ڈھونڈ رہے ہیں جس سے گلے پر لگنے والی گیندوں کو بھی روکا جا سکے۔‘
باؤنسر کو محدود کرنے کے امکانات کم ہیں، چیف ایگزیکٹیو آئی سی سی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































