جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان وزارتوں کیلئے کارکنوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں، مگر کیوں ؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ نوازشریف ان سے شدید خوف زدہ ہیں اس لئے ان کے خلاف اشتہاری مہم چلائی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات اور ایک انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ وہ خالد محمود سومرو کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں لیکن قتل کا یہ واقعہ سکھرمیں ہوا ہے اورسڑکیں خیبرپختونخوا میں بند کی جارہی ہیں, جے یو آئی (ف) کی جانب سے سڑکوں کی بندش صحیح نہیں، نواز شریف اپنے مقصد کے لئے مولانا فضل الرحمان کو استعمال کررہے ہیں اور مولانا فضل الرحمان بھی چند وزارتوں کے لئے اپنے کارکنوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے یہ سب تحریک انصاف کے جلسے کو ناکام بنانے کے لئے کیا۔ خیبر پختونخوا حکومت چاہتی تو جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کو پولیس کے ذریعے اٹھا کر پھینک دیتی لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔ اگر تحریک انصاف اور جے یو آئی کے کارکنوں میں تصادم ہوا تو انہیں بہت مار پڑے گی کیونکہ تحریک انصاف کے کارکن تعداد میں ان سے کہیں زیادہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنا ختم کرنے سے قبل طاہر القادری نے انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا ، انہوں نے کہا تھا کہ ان کے لوگ تھک گئے ہیں اور انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وہ جمہوری انسان ہیں، 18 سال کی سیاسی جدو جہد میں انہیں کئی مرتبہ حکومت میں شامل ہونے کے مواقع ملے لیکن انہوں نے تمام پیشکشوں کو ٹھکرا دیا۔ ان کی جنگ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، وہ اپنے دھرنے سے خوش ہیں کہ پاکستانی قوم کو سمجھ میں آگیا ہے کہ جب تک حکمرانوں پر دباؤ نہ ڈالیں حکومت کوئی بات نہیں مانتی، 25 سال قبل اگر انتخابات میں دھاندلی پر لوگ کھڑے ہوجاتے تو آج انہیں دھرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت مذاکرات کے لئے تیارہے، ہم وہیں سے اس سلسلے کو دوبارہ جوڑنا چاہتے ہیں جہاں سے یہ ٹوٹا تھا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات مکمل ہونے تک اگر نواز شریف استعفیٰ نہیں دیتے تو نہ دیں ہم بھی دھرنا جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف  اس وقت شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف اشتہاری مہم چلارہے ہیں اور اس مد میں وہ قوم کے خزانے سے یومیہ 3 کروڑ روپے خرچ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے لئے ان کا سفر آگے بڑھ رہا ہے، آج کا دن بہت اہم ہے بڑھو کہ منزل قریب ہے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…