اسلام آ باد۔۔۔۔۔۔.وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے زرعی ٹیکس سے بچنے کیلئے اپنے ا پ کو 5لاکھ کا مقروض ظاہر کیاجبکہ انہوں نے نے 23 لاکھ 50ہزار کی زرعی ا مدنی ظاہر کی ،عمران نے بیرون ملک خدمات کے عوض 84لاکھ 45ہزار 430روپے حاصل کیے، ان کے پاس ایک کروڑ 36لاکھ کی نقد رقم ہے۔وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام ا باد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ عمران خان اپنے ساتھ اس قدر نقد رقم کیوں رکھتے ہیں؟ ان کی گاڑیوں میں پٹرول کوئی اور ڈلوا دیتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی شوگر مل نے 14۔2005ء4 تک 2ارب 44کروڑ 70لاکھ 70ہزار 543روپے ٹیکس ادا کیا،2014ء میں نوازشریف نے 26لاکھ 95ہزار 912 روپے ٹیکس ادا کیا، جبکہ عمران خان نے 14۔2013ء میں ایک لاکھ 94ہزار 936روپے ٹیکس ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جبری طورپرجلاوطن کیا گیا،2007ء4 سے قبل نوازشریف جبری جلا وطن تھے، وہ 2007ء4 میں پاکستان ا ئے تھے۔ وزیراطلاعات پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوام جاننا چاہتیہیں کہ عمران بیرون ملک کیا خدمات انجام دیتے ہیں ،جن دنوں چینی صدر نے دورہ کرناتھا عمران خان نے مخالفت کی، جس کام کو ا پ نے بگاڑا، نوازشریف نے چین جاکر اسے درست کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانی اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کیے،حالانکہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی بات پرعالمی تیل مافیا ناراض ہوتا ہے
عمران خان نے زرعی ٹیکس سے بچنے کیلئے اپنے ا پ کو 5لاکھ کا مقروض ظاہر کیا، پرویز رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































