اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کار سوار، موٹر سائکل سوار حملہ آوروں کا تو سنا تھا، اب اونٹ سوار حملہ آور بھی آ گئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم۔۔۔۔سوڈان کے جنوبی علاقے دارفر میں اونٹوں پر سوار مسلح افراد نے 15 افراد کو قتل جب کہ 10 کو زخمی کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ سوڈان کے جنوبی علاقے دارفر کے قریب حمادی کے علاقے میں اونٹوں پر سوار مسلح افراد نے گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 15 شہری ہلاک جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جو اس بات کی تحقیقات کرے گا کہ شہریوں پر حملہ کس نے کیا اور کیوں کیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دارفر میں 2003 سے پانی اور دیگر معدنیات پر علاقائی قبائل اور حکومت کے درمیان ہونے والے تنازع میں اب تک 3 لاکھ کے قریب افراد ہلاک جب کہ 20 لاکھ سے زائد لوگ در بدر ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…