اسلام آباد۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سپریم کورٹ میں جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ وہ اب یوٹرن نہیں لیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ فتنہ فساد کے بجائیقانون سیراستہ نکالیں گے، اگر ان کے پاس انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ثبوت ہیں تو عدالتوں میں پیش کریں تاکہ حکومت بھی جواب دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ائین بنایا اور ریاست اسی ا ئین کے مطابق چل رہی ہے، چیئرمین پی ٹی ا ئی پارلیمنٹ ا ئیں ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات مان لئے جائیں لیکن اب ان کے رویے میں مثبت تبدیلی ا ئی ہے تاہم چاہتے ہیں کہ وہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ ماریں، پاکستان ایک مہذب ملک ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ملک کا سب سے بڑا صنعت کار عمران کے بائیں کھڑا ہوتا ہے۔
امید ہے عمران خان اب یوٹرن نہیں لیں گے،پرویز رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































