ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

10 پولیس اہلکار بھیج کر دھرنی کو صاف کرا سکتے ہیں،وزیر داخلہ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت جب چاہے 10 پولیس اہلکار بھیج کر تحریک انصاف کی دھرنی کو صاف کراسکتی ہے۔اسلام آباد میں برطانیہ اور امریکا کی جانب سے پولیس کو ساز و سامان کی فراہمی کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے حملہ آوروں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن دہشتگردی کے خلاف جنگ کی ساری ذمہ داری ہمارے سر آگئی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، اس جنگ سے پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہیں، پاکستان میں دشمن اندر بیٹھاہے،اس لئیان سے لڑنا مشکل ہے مگر ہماری فورسز لڑرہی ہیں، داخلی سیکیورٹی کے معاملات کے مختلف نکات پرعملدر آمد شروع ہوچکا ہے،دہشتگردی کی متعدد وارداتیں موثر حکمت عملی سے روک دی گئیں ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریاست کی طاقت ہمیشہ موثر ہوتی ہے، ڈی چوک میں 30، 40 لوگوں کا دھرنا ہے، ہم چاہیں تو کبھی بھی 10 پولیس اہلکاروں کو بھیج کر اسلام آباد میں جاری دھرنی کو صاف کرادیں کیونکہ اگر گرفتاریاں ہوئیں تو شور مچایا جائے گا کہ سیاسی گرفتاریاں ہیں۔ وفاقی حکومت کو 30 نومبر کے جلسے کے لئے تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست مل گئی ہے جس پر غور ہورہا ہے اور کل تک اس سلسلے میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔ اگر 30 نومبر کو سیاسی جلسہ ہوتا ہے تو وہ جمہوری عمل ہے، حکومت پرامن سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی لیکن کسی کو پارلیمنٹ یا سرکاری اداروں پر یلغار کی اجازت نہیں دی جائیگی، اسلام آباد میں اس وقت بھی سیکشن 245 نافذ ہے سیکڑوں فوجی جوان اور سیکیورٹی اہلکار الرٹ ہیں جنہیں کسی بھی وقت ضرورت پڑنے پر بلایا جاسکتا ہے۔ ضرورت پڑی تو پہلی دفعہ واٹرکینن کا استعمال کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…