کراچی۔۔۔۔کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے باہمی تجارت کے فروغ کے لیے کراچی چیمبرکے تجارتی وفد کو دورہ ایران کی دعوت دے دی۔کراچی چیمبر ا ف کامرس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ اس دورے کا مقصد باہمی تجارتی تعلقات مزید مضبوط اورباہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفد میں تمام شعبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے خصوصا لیدر، ٹیکسٹائل،ڈیری مصنوعات اور کنفیکشنری سیکٹر کے نمائندوں کو وفد میں شامل کیا جائے۔انہوں نے پاک ایران دوطرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اسلام ا باد میں ہونے والے ا ئندہ اجلاس سے دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، ایران رواں سال کے ا خر تک پاکستان کو گیس کی فراہمی کیلیے تیار ہے تاہم اب یہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہے کہ اسے ایرانی گیس چاہیے یا نہیں انہوں نے پاک ایران سرحد پربڑھتی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مل بیٹھ کراسمگلنگ کی روک تھام کیلیے مو ثر حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔ قبل ازیں صدرچیمبر افتخار احمد وہرہ نے کہا کہ ایرانی درآمدی پالیسی میں باربار تبدیلیاں، برا?مدی ا?ئٹمز پر زائد ٹیرف اور بذریعہ دبئی ایکسپورٹ ٹریڈ بیریئرز ہیں۔