ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سر میں گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے والے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز دم توڑ گئے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی۔۔۔۔آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ کے ایک میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سر میں گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے والے نوجوان بلے باز فلپ ہیوز دم توڑ گئے۔سڈنی کے ونسٹ اسپتال میں 2 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے والے فلپ ہیوز کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا اور انہیں مصنوعی سانس سے زندہ رکھنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن وہ تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے فلپ ہیوز کے مرنیکی تصدیق کر دی ہے۔ 26 سالہ فلپ ہیوز نے 26 ٹیسٹ، 25 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ایشین ڈان بریڈ مین کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کھلاڑیوں کو گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے کا واقعہ کوئی انوکھا نہیں ہے لیکن موت کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ فلپ ہیوز کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے اور پوری کرکٹ برادری اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہیلمٹ بنانے والی کمپنیوں کو مزید احتیاط کرنی پڑے گی۔ فلپ ہیوز کی موت کی خبر سن کر سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیوی بلے باز کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا جب کہ سری لنکن بلے باز مہیلا ج وردنے نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق آسڑیلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ فلپ ہیوز کی موت کی خبرکا یقین ہی نہیں آ رہا۔ شاہد آفریدی نے بھی فلپ ہیوز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا کہنا ہے کہ فلپ ہیوز کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی۔
واضح رہے کہ فلپ ہیوز 3 روز قبل آسٹریلیا کے سڈنی گراؤنڈ میں شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران فاسٹ بالر سین ایبٹ کا باؤنسر سر میں لگنے کے باعث بے ہوش ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے سر کی 2 سرجریز بھی کی گئیں لیکن ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…