ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھار ت کاروباری افراد کو 3 سے 5 سال تک کے خصوصی ویزے جاری کرے گا،مودی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو۔۔۔۔۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ہمیں ویزے کے نظام کو آسان بنانا ہوگا تاکہ سارک ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ ہو اور اس سلسلے میں بھارت سارک ممالک کے کاروباری افراد کو 3 سے 5 سال تک کے خصوصی ویزے جاری کرے گا۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 18ویں سارک کارنفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج جب ہم 2008 میں ممبئی میں ہوئے حملوں کو یاد کرتے ہیں تو ہمیں انسانی جانوں کے ضیاع کا نا ختم ہونے والے درد کا احساس ہوتا ہے۔ ہمیں دہشت گردی اور بین الاقوامی جرائم کا مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں ہمیں ایک دوسرے کی سلامتی اور زندگیوں کے بارے میں حساس ہونا ہوگا۔ ایسا کرکے ہی ہم اپنی دوستی کو مضبوط، تعاون کو بہتر اور اس خطے کو زیادہ مستحکم بناسکتے ہیں۔نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت میں بنیادی ڈھانچے پر کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہے لیکن وہ ناصرف بھارت بلکہ پورے خطے کا تابناک مستقبل دیکھ رہے ہیں، آج دنیا کے ہر خطے کے ممالک ایک دوسرے کے ساتھ جڑتے نظر آرہے ہیں لیکن دنیا کے کسی بھی خطے کے مقابلے میں ہمیں اس کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ ہم سب کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے، اس کے لئے ہمیں تجارت، سرمایہ کاری، امداد، تعاون اور لوگوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانا چاہئے، ہمیں کاروبار کے براہ راست راستوں کا استعمال کرنا چاہئے، ہم ایک دوسرے کے دیہات اور شہروں تک رسائی کو آسان بنا کر ہی خطے کا مستقبل روشن کرسکتے ہیں۔ ہمیں ویزے کے نظام کو آسان بنانا ہوگا تاکہ سارک ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ ہو۔ اس سلسلے میں بھارت سارک ممالک کے کاروباری افراد کو 3 سے 5 سال تک کے خصوصی ویزے جاری کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…