اسلام آباد۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف 30 نومبر کو پھر سے اسلام ا باد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے، اس اعلان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے لاہور میں بلاول بھٹو کے بڑے جلسے کی تیاریاں ماند پڑ گئی ہیں۔البتہ حکومت و تحریک انصاف اپنی اپنی حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔ پی ٹی ائی 30 نومبر کو فیصلہ کْن جنگ قرار دے رہی ہے اور اس جنگ کو ہر حال میں جیتنے کا عزم رکھتی، جسکی تکمیل کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار دکھائی دیتی ہے۔ تحریک انصاف کے قائد دو ٹوک الفاظ میں اعلان بھی کرچکے ہیں کہ اگر30 نومبر کو ریاستی طاقت کا استعمال ہوا تو اس کا مقابلہ کیا جائے گا اس کیلئے تحریک انصاف کی طرف سے عوامی تحریک کو بھی شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے۔تاہم عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری طبیعت کی ناسازی کے باعث شائد اس جوش و جذ بے کے ساتھ تحریک انصاف کی 30 نومبر کی کال پر لبیک نہ کہہ سکیں جس جوش اور جذبے کا مظاہرہ عوامی تحریک کے کارکنوں نے 14 اگست کو اپنے قائد کی اواز پر لبیک کہا تھا۔ تاہم طاہر القادری نے اس بارے پارٹی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب حکومت بھی 30 نومبر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے اور حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اطلاعات ہیں کہ 30 نومبر کو بعض تشدد پسند قوتوں کی طرف سے لاشیں گرا کر ملک میں بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے ناکام بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بعض حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی کو بھی لاشوں کی سیاست کا موقع نہ دینے کیلئے پولیس کو غیر مسلح کئے جانے کا امکان ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































