ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

فلم ’کاسابلانکا‘ کاایک پیانو 29 لاکھ ڈالرز میں نیلام

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

نیویارک۔۔۔۔ 1940ء کی دہائی کی مشہور امریکی فلم ’کاسابلانکا‘ میں استعمال کیا جانے والا ایک پیانو نیویارک میں 29 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا ہے۔ یہ پیانو اس فلم سے وابستہ ان 30 اشیاء4 میں شامل تھا جنھیں مین ہٹن میں نیلام گھر بانمز میں ہونے والی نیلامی میں فروخت کیا گیا۔ فلم میں پیانو نواز ڈولی ولسن نے یہ پیانو بجاتے ہوئے اداکار ہمفرے بوگارٹ اور انگرڈ برگمین کے لئے ’ایز ٹائم گوز بائی‘ نامی گیت گایا تھا۔ نیلام کیا جانے والا پیانو فلم میں استعمال کئے جانے والے دو پیانو میں سے ایک تھا اور اس کے مالک لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گیری میلان تھے۔ مراکش کے ساحلی شہر کاسابلانکا پر بنائی جانے والی اس فلم نے تین آسکر ایوارڈ جیتے تھے اور فلم میں یہ پیانو کئی اہم مناظر کا حصہ رہا تھا۔ فلم کے ایک مشہور منظر میں ہمفرے بوگارٹ غیر قانونی دستاویزات چھپانے کے لئے بھی اسی پیانو کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ دستاویزات بھی اسی نیلامی میں ایک لاکھ ڈالرز سے زیادہ رقم میں نیلام ہوئی ہیں۔ امریکی فلم انسٹیٹیوٹ نے ’کاسابلانکا‘ کو تاریخ کی دوسری بہترین امریکی فلم قرار دیا ہے۔ اس فہرست میں پہلا مقام ’سٹیزن کین‘ کو حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…