جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جنوبی ایشیا کو تنازعات سے پاک خطہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں، نواز شریف

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

کٹھمنڈو۔۔۔۔پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کو تنازعات سے پاک خطہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں جہاں غربت، جہالت، بیماری اور بیروزگاری جیسے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔پاکستان کی سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ’سارک‘ کے 18ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے اس تنظیم کو امن اور خوشحالی کے لیے جنوبی ایشیائی عوام کی امنگوں کی ترجمان قرار دیا۔جنوبی ایشیا کے ممالک کی تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک کو بہت اہمیت دیتا ہے اور یہ پلیٹ فارم رکن ممالک میں اعتماد کی بحالی کے عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ خطے میں غربت اور جہالت جیسے مسائل سے نمٹنے اور قدرتی آفات اور دہشت گردی سے بچنے کے لیے تمام رکن ممالک کو تعاون کرنا ہوگا اور معلومات کا تبادلہ کرنا ہوگا۔’امن اور خوشحالی کے لیے مربوط تعاون‘ کے عنوان کے تحت ہونے والی کانفرنس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ سارک ممالک کی ترقی ایک دوسرے سے جڑی ہے اور اس خطے میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے لیکن رکن ممالک کے درمیان مضبوط روابط کی کمی کا نتیجہ باہمی تجارت کے حجم میں کمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ویزہ شرائط میں نرمی سے خطے میں اقتصادی تعاون کی شرح بڑھ سکتی ہے اور رکن ممالک میں مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی ہونی چاہیے۔پاکستانی وزیراعظم نے نیپال کی حکومت اور عوام کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے 19 ویں سارک کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی۔نواز شریف دور روزہ سربراہ کانفرنس کے دوران متعدد ممالک کے سربراہانِ مملکت سے بھی ملیں گے لیکن خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ ان کی بھارتی وزیرِ اعظم سے جس ممکنہ ملاقات پر دنیا کی نظریں تھیں وہ ممکن نہیں ہوگی۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سارک کانفرنس میں خطاب کے دوران اپنا پانچ نکاتی ویڑن پیش کیا
اے ایف پی نے ایک بھارتی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے اس قسم کی کسی ملاقات کے لیے کوئی درخواست نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ سارک اجلاس میں شرکت کے لیے نیپال جاتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے لیے گیند بھارت کی کورٹ میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ مذاکرت کی منسوخی بھارت کا یک طرفہ فیصلہ تھا اور اب ان کی بحالی کا سوال بھی بھارت سے کیا جانا چاہیے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…