جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

میچ فکسنگ، آئی سی سی نے بھی دانش کنیریا کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

لاہور: آئی سی سی نے بھی دانش کنیریا کو ٹکا سا جواب دیتے ہوئے نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی۔
یوں سابق اسپنر کی تاحیات پابندی ختم کرانے کی ا خری کوشش بھی ناکام ہوگئی، لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ میرے کیس میں دوہرا معیار سامنے ا گیا، فکسنگ کا اعتراف کرنیوالوں کی بحالی کیلیے کوشش ہو رہی ہے،مجھ پر تو صرف دوسروں کی حوصلہ افزائی کا الزام تھا جس کے ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں۔تفصیلات کے مطابق دانش کنیریا نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاحیات پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کیلیے اپنا کیس ا ئی سی سی کو بھجوایا تھا، میرا موقف تھا کہ سب سے پہلے اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ انگلش اور پاکستانی بورڈ نے انصاف کے تقاضے پورے کیے ہیں یا نہیں،ان کا جوابی خط ا یا کہ مجھ پر پابندی ای سی بی کا داخلی معاملہ ہے جس میں مداخلت نہیں کرسکتے، حیران کن بات ہے کہ ا ئی سی سی ایک طرف تو میرے کیس کو ڈومیسٹک مسئلہ قرار دیتی ہے، دوسری طرف تمام کرکٹ بورڈز پر پابندی کا اطلاق کرنے پر زور بھی ڈالا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مجھ پر الزام تھا کہ دوسرے کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ پر اکسایا تاہم اس کا بھی کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا، عجیب بات ہے کہ پی سی بی بحالی کیلیے محمد عامر کے کیس کی پیروی کررہا ہے جنھوں نے اسپاٹ فکسنگ کا برملا اعتراف کرلیا تھا جبکہ مجھ پر کرکٹ کے دروازے بند ہیں، یہ بڑی تکلیف دہ بات ہے، دانش کنیریا نے کہا کہ اس کی وجہ شاید یہ ہوسکتی ہے کہ مجھ پرجس بھارتی بکی سے روابط کا الزام عائد کیا جاتا ہے اس کو پی سی بی کے چند عہدیداروں نے ہی متعارف کرایا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…