جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

مودی گھر میں ہی مشکل میں، بیو ی نے حقوق مانگ لئے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی۔۔۔۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی بیوی جو ان کے ساتھ نہیں رہتیں، نے حکومت سے وزیراعظم کی بیوی ہونے پر اپنے حقوق طلب کرلیے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ انہیں جان سے ماردینے کے خطرات لاحق ہیں۔مقامی رپورٹس کے مطابق مس جشودان نے پیر کے روز آر ٹی آئی درخواست گجرات میں مہسانہ پولیس کو جمع کروادی جس میں انہیں ملنے والے سیکورٹی کوور پر معلومات طلب کی گئی ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق اپنی درخواست میں انہوں نے اپنی موجودہ سیکورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جہاں ان کے گارڈ حکومت کی گاڑیوں میں گھومتے ہیں اور انہیں وزیراعظم کی بیوی ہونے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو ان ہی کے گارڈز نے قتل کیا، انہیں بھی اپنے گارڈز سے خطرہ محسوس ہوتا ہے۔مہسانہ پولیس کے سپرانٹینڈنٹ جے آر موتھالیہ نے تصدیق کی کہ مس جشودابن کی جانب سے انہیں اپنی سیکورٹی کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی ہے۔مس جشودابن اپنے بھائی اشوک مودی کے ساتھ مہسانہ ضلع کے ایک ٹاؤن انجھا میں رہتی ہیں۔ مودی صاحب کی جانب سے بطور وزیراعظم حلف لینے کے بعد انہیں پہسانہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی مہیا کی گئی تھی۔مہسانہ اسپیشل آپریشنز گروپ کے انسپکٹر جے ایس چاؤڈا نے کہا کہ ہم نے ان کی سیکورٹی کے لیے دس پولیس اہلکاروں کو مامور کیا ہوا ہے جو کہ دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…