جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں ایک عورت اپنے نوزائیدہ بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیتی ہے۔ اس بچے کیساتھ پھر آگے کیا ہوتا ہے؟

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

سڈنی: یوں تو اس جدید دور میں دل کو دہلا دینے والے واقعات اکثر رونما ہوتے ہی رہتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا آسٹریلیا میں جہاں سفاک ماں نے نوزائیدہ بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا لیکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی مصداق 5 روز برساتی نالے میں گزارنے کے بعد بھی بچہ معجزانہ طور زندہ بچ گیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں سفاک ماں باپ نے بچے کو پیدا ہوتے ہی برساتی نالے میں پھینک دیا، بچہ 5 روز تک 8 فٹ گہرے نالے میں پڑا رہا لیکن شاید ابھی اس کی زندگی کی سانسیں باقی تھی کہ اچانک قریب سے گزرنے والے ایک شخص کو بچے کے رونے کی آواز سنائی دی۔ پہلے تو وہ حیران ہوگیا کہ آواز کہاں سے آرہی ہے اورپھر یہ دیکھ کر اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ آواز نالے سے آرہی تھی۔ اس شخص نے  فوری طور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس نے بچے کو نالے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں  ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت تسلی بخش نہیں  اور اس کا نظام تنفس بھی  ٹھیک طریقے سے  کام نہیں کر رہا۔

مقامی پولیس نے 30 سالہ سفاک ماں کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر کے  تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون کی ضمانت پر رہائی کی درخواست سڈنی کی عدالت نے مسترد کردی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…