کراچی۔۔۔۔بھارت نے نریندر مودی کی نواز شریف کے درمیان باہمی ملاقات کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا۔ بھارتی اخبار’’دی ہندو‘‘ کے مطابق سارک کے موقع پر دونوں رہنماو ں کی ملاقات کا امکان ہے۔ بھارت نے سارک کانفرنس کے موقع پر نریندر مودی کی نواز شریف سے ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ بھارت نے کہا کہ وہ ہر ممکن حد تک بہت سے جنوبی ایشیائی رہنماو ں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ بھارت نے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی مذاکرات میں گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سارک اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان باہمی ملاقات کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون پر مبنی اور پرامن تعلقات ہیں۔بھارتی وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کے ساتھیوں کے ساتھ ممکنہ بامعنی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔اس سے واضح ہے کہ اس میں تمام پہلو شامل ہیں۔انہوں نے کہ دوطرفہ ملاقاتوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ارادے بامعنی ڈائیلاگ کے لئے ہیں۔مودی25نومبر دوپہر کو سارک کانفرنس کے لئے بھارت سے کھٹمنڈو کیلئے روانہ ہوں گے۔ اور 27کی شام کو واپس بھارت لوٹیں گے۔
سارک کانفرنس میں مودی نواز شریف ملاقات خارج ازامکان نہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































