منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

دولت اسلامیہ سے نمٹنے کیلئے ایران میں شیعہ اور سنی فرقوں کے 80ممالک کا اجلا س

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قم۔۔۔۔ ایران کے شہر قم میں دنیا بھر کے 80 ممالک سے شیعہ اور سنی فرقوں سے تعلق رکھنے والے علماء4 کا اتوار کو اجتماع ہوا جس میں انتہا پسندوں کے خلاف حکمت عملی وضع کرنے اور عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کے وجود میں آنے سے پیدا ہونے والے خطرات پر غور کیا گیا۔امریکی خبررساں ادارے اے پی نے اطلاع دی ہے کہ اس اجتماع کے میزبان آیت اللہ نصیر مکرم شیرازی نے شیعہ اور سنی فرقوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور تمام مسلمان علماء کو شدت پسندی اور انتہا پسندی کو ہوا دینے والے عناصر کی مذمت اور حوصلہ شکنی کرنے کو کہا۔انھوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے شدت پسند گمراہ گروپ کے خلاف جاری فوجی کارروائیں ضروری ہیں لیکن ناکافی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان علماء4 کا فرض ہے کہ وہ اسلام کا معتدل اور سچا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں اور دولت اسلامیہ کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں۔ایران عراق، شام اور کرد فورسز کی دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف زمینی کارروائیوں میں مدد کر رہا ہے جبکہ امریکہ دولت اسلامیہ کے اہداف کو زیادہ تر فضائی حملوں میں نشانہ بنا رہا ہے۔ دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں اب تک سینکڑوں عراقی اور شامی فوجیوں کو ہلاک کر چکے ہیں اور ان میں سنی مخالفین بھی شامل ہیں۔عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا کہ دولت اسلامیہ کا گروہ اسلامی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔دولت اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے سعودی عرب جیسی ریاستیں بھی پریشان ہیں۔انھوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کو مسلمانوں معاشروں کو تباہ کرنے اور اسلام کو بدنام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ دولت اسلامیہ سنی اور شیعوں دونوں فرقے کے لوگوں کو بلا تخصیص ہلاک کر رہے ہیں۔سنی عالم دین عبدالرحمان سربازی نے جو جنوب مشرقی ایران میں جمعہ کے اجتعمات کی امامت کرتے ہیں کہا کہ دولت اسلامیہ کی انسانیت سوز اور ظالمانہ کارروائیوں کی سنیوں کو بھی اسی شدت کے ساتھ مذمت کرنی چاہیے اور یہ گروہ انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ایک اور شیعہ رہنما مہدی علی زادہ موسی نے کہا کہ دولت اسلامیہ مسلمانوں میں خلیج اور اختلاف کو گہرا کرنے کا ذریعہ ہے۔اس تقریب کے دیگر شرکا نے ان سازش مفروضوں کو دہرایا کہ دولت اسلامیہ کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ ہیں جو مسلمان دنیا میں اختلاف کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…